عالمی

پیرس کا نوٹرے- ڈیم کیتھیڈرل چرچ سال کے آخر تک ہی کھل سکے گا

پیرس،4 فروری (انڈیا نیریٹو)

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع 12ویں صدی کا نوٹرے- ڈیم کیتھیڈرل چرچ اس سال کے آخر تک ہی دوبارہ کھلے گا۔ وزارت ثقافت نے اطلاع دی ہے کہ تعمیر نو کا کام فی الحال 2024 کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

پیرس اگلے سال اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔اولمپک گیمز سے پہلے نوٹرے- ڈیم کیتھڈرل ڈی پیرس کا مکمل طور پر کھلنا ممکن نہیں ہے۔ پہلے یہاں سالانہ تقریباً 1.2 کروڑ سیاح آتے تھے۔

اس چرچ کی مینار کو پھر سے قائم کرنے کا کام اس ہفتے شروع ہو گیا ہے۔ تعمیر نو کے کام کی تکمیل کے بعد مینار کی اونچائی 100 میٹر تک ہو جائے گی۔ سال 2019 میں چرچ میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے چرچ کی پوری چھت اور میناریں منہدم ہوگئی تھیں۔

اس وقت کے صدر ایمینوئل میکرون نے ہم وطنوں سے وعدہ کیا تھا کہ پانچ سال کے اندر 850 سال پرانے تاریخی چرچ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس چرچ کو ملک کی روح قرار دیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago