Categories: عالمی

اسرائیل کی نئی حکومت کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں اتوار کو ہوگی ووٹنگ

اسرائیل کی نئی حکومت کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں اتوار کو ہوگی ووٹنگ

بیت المقدس،08 جون (انڈیا نیرٹیو)

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اتوار کے روز نئی حکومتی تشکیل کی منظوری کے لیے رائے شماری ہو گی۔ نئی حکومت موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کی جگہ لے گی۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے پارلیمنٹ کے اسپیکر یاریف لیون کے حوالے سے بتائی ہے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کی صورت میں نئی اتحادی حکومت اسی روز حلف اٹھا لے گی۔

نئی حکومت نے حلف اٹھا لیا تو یہ اسرائیل میں پہلی حکومت ہو گی جس میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے والی شخصیت (نفتالی بینیٹ) اس شخصیت (یائر لیپڈ) سے مختلف ہو گی جس کو واقعتا حکومتی تشکیل کی دعوت دی گئی۔ نمبر وار منصب سنبھالنے کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے لیپڈ ستمبر 2023ء میں وزیر اعظم بنیں گے۔

غالب گمان ہے کہ نئی کابینہ میں 8 خواتین شامل ہوں گی جو ایک نیا ریکارڈ ہو گا۔ حکومتی اتحاد میں پارلیمنٹ کے 8 عرب ارکان بھی شامل ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی عرب جماعت اسرائیل کی حکومتی تشکیل میں اس نوعیت کا مرکزی کردار ادا کرے گی۔

نئے حکومتی اتحاد میں 8 جماعتیں شامل ہوں گی جو کہ ایک ریکارڈ تعداد ہے۔ ان میں 4 جماعتیں پہلی مرتبہ حکومتی اتحاد میں شریک ہیں۔ نئے اتحاد میں شامل 8 جماعتوں میں سے 5 کے سربراہان ماضی میں نیتن یاہو کی حکومتوں میں وزراء کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago