عالمی

اسرائیل کے پارلیمانی وفد نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

اسرائیل کے پارلیمانی وفد نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

کنیسیٹ کے اسپیکر محترم جناب امیر اوہانا کی قیادت میں اسرائیل کے ایک پارلیمانی وفد نے آج (31 مارچ 2023 کو) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ گذشتہ 30 برسوں میں، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کثیر  جہتی کلیدی شراکت داری میں تبدیل ہوئے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنی طویل تاریخ میں، یہودی برادری اور بھارت نے اپنے منفرد ورثے اور روایات کو برقرار  رکھا اور پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی عوام ہمیشہ سے بھارت کے جامع معاشرے کا ایک جزو لاینفک رہے ہیں اور رہیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت میں اسرائیل کو جدید زراعت اور آبی تکنالوجیوں میں مہارت کے ایک کلیدی وسیلے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تحقیق و اختراع میں ہماری شراکت داری نے ’میک ان انڈیا‘ پہل قدمی کو تقویت بہم پہنچائی ہے۔ انہوں نے بھارت میں اسرائیل کے تعاون سے قائم کیے گئے ’عمدگی کے مراکز‘ کی  کامیابی  پر مسرت کا اظہار کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago