Categories: عالمی

پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف جنیوا میں پشتونوں کا احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنیوا،8 مارچ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شہری حقوق کی تحریک، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے اراکین  نے یہاں منگل کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے باہر پاکستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے لیے احتجاج  کیا۔ پشتون کارکن پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں، جو پاکستان کی قومی اسمبلی کے ایک موجودہ رکن ہیں، جنہیں گزشتہ دسمبر میں مبینہ طور پر ریاست مخالف تبصرے کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پشتون تحفظ موومنٹ گزشتہ 23 دنوں سے صوبہ سندھ میں جاری پی ٹی ایم کے دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں یو این ایچ آر سی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دھرنے میں موجود لوگ علی وزیر ایم این اے حنیف پشتین اور اویس ابدال کی رہائی کا مطالبہ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے دیگر پشتون کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا، جو جھوٹے الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہیں۔ کارکن نے  اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور پشتونوں کی من مانی حراستوں کا نوٹس لے۔ پی ٹی ایم یورپ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس کے دوران پاکستان میں پشتون نسلی اقلیت پر پاکستان کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کانفرنسوں اور مداخلتوں کا اہتمام کر رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago