Categories: عالمی

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 148.34 روپے، عام شہریوں کوجینا ہوا محال ،عمران خان پر بھیجی گئی لعنتیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان میں  پیٹرول کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلندی  پر پہنچ  گئی ہیں  جس کے چلتے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان چھورہی ہیں اورعام  شہری کا جینا اب محال ہوگیا ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 148.34  پاکستانی روپے  ہے۔ ملاپ  نیوز نیٹ ورک نے  پاکستانی شہری محمد ایئر کے حوالے سے  بتایا کہ  وہ ( عمران خان)  جب بھی دو روپے  پیٹرول کی قیمت  بڑھتی   تھی   سٹیج  پر کھڑے ہوکر بولتا تھا کہ  نوازشریف چور ہے جب کہ  اس وقت  پیٹرول 70 یا 72  روپے لیٹر تھا۔ آج  ڈیڑھ سو روپے لیٹر  پیٹرل ہوگیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ہماری  یہی گزارش  ہے کہ کوئی  ایک دو میزائل ماردے اور ہم غریبوں کو مار دے۔ محمد  ایئر نے  کہا کہ پیٹرول  کی قیمتوں کی وجہ  سے  دیگر چیزوں کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں۔ دال  بہت مہنگی  ہے ۔ صرف  ٹماٹر سستا ہے  اور  اس کے علاوہ کوئی چیز پاکستان میں سستی نہیں ہے۔ ایک  دیگر شہری  محمد بہا الدین شاہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے  کی وجہ سے باقی بہت  ساری  چیزوں کی قیمتیں  بھی بڑھ رہی ہے۔ اس کیلئے  حکام  کو چاہئے کہ  پیٹرول  کی قیمتوں میں آپ  کنٹرول لائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انہوں نے مزید کہا کہ  آپ کو پتہ  ہے کہ   حکومت   پاکستان دنیا بھر سے قرضے لیتی  جارہی ہے۔ حکومت نے   سٹیٹ  بنک  آف  پاکستان  کو آئی ایم ایف  کے  پاس گروی رکھوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ   عمران خان  صاحب  عوام سے  شروع سے ہی جھوٹ  بولتے  آرہے ہیں۔   وہ   کہتے  ہیں کہ ہمیں ایک  مہینہ  دے دو،  دو  مہینہ دو۔ ابھی   آخری مرتبہ   بھی حکام نے کہا ہے کہ  ہمیں صرف   تین  مہینے کا وقت  دے دو اس کے  بعد ملک میں خوشحالی ہی  خوشحالی  ہوگی۔ انہوں نے کہا   کہ ہم  عام شہری   ہیں ہمیں کچھ  نہیں  چاہیے۔  ہمیں  صرف   چینی، گھی  ، دال اور پیٹرول  سستا دے  دو۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ایک  دیگر شہری فیصل خان نے ایم  این این کو بتایا کہ پیٹرول  کی قیمتوں کے بڑھنے سے سب چیزوں کو   ریٹ  بڑھ جاتے ہیں۔ بیس  ہزار روپے مہینہ   کمانے والا، جو کرائے پر  رہتا ہے  اور اس کے تین  بچے  ہیں وہ  کس  طرح اپنا گزارا کرے گا ۔  یہ کیا  عمران  خان کو نظر نہیں آتا۔ وہ  غریبوں کو  کیوں ریلیف نہیں دے رہا ہے۔ پاکستان میں اس وقت  امیر ، امیر   ہوجاتا جارہا ہے اور غریب  اور   غریب  ہوتا جارہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago