عالمی

وزیر اعظم مودی نے امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو سبز ہیرا تحفہ میں دیا

 وزیر اعظم نریندر مودی، جو بدھ کے روز امریکہ کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہیں (مقامی وقت کے مطابق) نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ‘ داس دنم’ کے ساتھ صندل کی لکڑی کا ایک باکس اور خاتون اول جِل بائیڈن کو لیب سے تیار کردہ سبز ہیرا تحفہ میں دیا۔

تحائف کا تبادلہ وائٹ ہاؤس میں پی ایم مودی کے لیے جو بائیڈن اور جل بائیڈن کی طرف سے دیے گئے نجی عشائیہ کے دوران کیا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن کو پیش کیا گیا خصوصی صندل کا ڈبہ جے پور، راجستھان کے ایک ماہر کاریگر نے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ میسور، کرناٹک سے حاصل کی گئی چندن کی لکڑی نے نباتات اور حیوانات کے نمونوں کو پیچیدہ طریقے سے تراشا گیا ہے۔اس باکس میں بھگوان گنیش کا چاندی کا بت ہے۔ اس بت کو کولکتہ سے تعلق رکھنے والے پانچویں نسل کے  ایک خاندان نے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔

اس ڈبے میں ایک دیا (تیل کا لیمپ) بھی  ہے جو ہر ہندو گھرانے میں ایک مقدس جگہ رکھتا ہے۔ یہ چاندی کا دیا بھی کولکتہ میں پانچویں نسل کے چاندی بنانے والوں کے خاندان کے کاریگروں نے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو لیب سے تیار کردہ 7.5 کیرٹ کا سبز ہیرا تحفہ میں دیا۔ ہیرا زمین کی کھدائی والے ہیروں کی کیمیائی اور نظری خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے۔

 ہیرا ماحول دوست بھی ہے، کیونکہ اس کی تیاری میں شمسی اور ہوا کی طاقت جیسے ماحول میں متنوع وسائل استعمال کیے گئے تھے۔ انہوں نے ایک ‘papier mache’ باکس بھی تحفے میں دیا جس میں سبز ہیرا رکھا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago