عالمی

وزیر اعظم مودی کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جون 2023 کو امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے  یہ خطاب ،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر عزت مآب جناب کیون میکارتھی، سینٹ کے اکثریتی لیڈر عزت مآب جناب چارلس شُمر،سینٹ کے ریپبلکن لیڈر عزت مآب جناب مچ میکانیل اور ایوان کے ڈیموکریٹک لیڈر عزت مآب جناب حکیم جیفریز کی دعوت پر کیا۔امریکہ کی نائب صدر ، عزت مآب محترمہ کملاہیرس بھی اس موقع پر موجود تھیں۔کیپی ٹول ہِل پہنچنے پر ،وزیر اعظم کا   امریکی کانگریس کے لیڈروں نے رسمی استقبال کیا۔

 اس کے بعد ،وزیر اعظم نے ایوان کے اسپیکر جناب کیون میکارتھی ، اور کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اپنے خطاب میں ،وزیر اعظم نے، بھارت امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی غرض سے، امریکی کانگریس کی طویل مدتی اور مضبوط معاونت کے لیے اپنی ستائش کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے بھارت امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں کی گئی تیزرفتار پیش رفت کا ذکر کیا، اور دوطرفہ رشتوں میں اضافہ کرنے کے لیے اپنا وژن ساجھا کیا۔ انھوں نے بھارت کے ذریعہ کی گئی زبردست ترقی اوراُن مواقع کو اجاگر کیا، جو بھارت  دنیا کے لیے پیش کررہا ہے۔اسپیکر جناب کیون میکارتھی نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کی میزبانی کی۔ وزیراعظم کا،امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے یہ دوسرا خطاب تھا۔ اس سے پہلے انھوں نے ستمبر 2016 میں امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران، امریکی کانگریس سے خطاب کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago