Categories: عالمی

بھارت کے پاس صلاحیت ، مارکیٹ ، سرمایہ ہے ، سرمایہ کاروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی ، 17جون (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز دنیا بھر سے جدت پسندوں اور سرمایہ کاروں کو بھارت میں دستیاب تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہنر ، منڈی ، اثاثہ ، معاشی نظام اور کھلے پن کا کلچر ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ 'ویووا ٹیک' کانفرنس کے پانچویں ایڈیشن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری کے باوجود ، کان کنی ، خلائی تحقیق ، بینکاری ، جوہری توانائی اور ایسے بہت سے شعبے ہیں جن میں بھارت نے متعدد اصلاحات کی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اس دور میں بھی مواقع سے بھرپور ملک بنا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کورونا کی وبا کو ایک بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں ابھی اصلاحات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس وقت جدت طرازی سے ہمیں مدد ملتی ہے جہاں روایتی طریقہ ناکام ہوجاتا ہے۔

ویوا ٹیک یورپ میں سب سے بڑے ڈیجیٹل اور اسٹارٹ اپ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ پیرس میں سال 2016 سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ اس تقریب کے دیگر اہم مقررین میں فرانسیسی صدر میکرون ، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور مختلف یورپی ممالک کے وزراء اور اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔ اس پروگرام میں ایپل کے سی ای او ٹم کک ، فیس بک کے صدر اور سی ای او مارک زکربرگ اور مائیکرو سافٹ کے چیئرمین بریڈ اسمتھ جیسی کارپوریٹ شخصیات کی بھی شرکت ہوگی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پچھلے دس برسوں کے دوران بھارت میں جنگلات کے رقبے میں 30 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ملک میں جنگلات کا مجموعی رقبہ کُل آراضی کا تقریباً ایک چوتھائی ہو گیا ہے۔ وزیراعظم زمین کے بنجر ہونے، زرخیزی میں کمی اور خشک سالی پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی مذاکرات سے ورچوول طور پر خطاب کر رہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت 2030 تک 2 کروڑ 60 لاکھ ہیکٹر زمین کی زرخیزی کو بحال کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ اِس سے کاربن کے اخراج میں مزید ڈھائی سے تین ارب ٹَن کی کمی کے حصول کے لئے بھارت کے عہد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب مودی نے زمین کی زرخیزی میں کمی کے معاملے سے نمٹنے کے لئے بھارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی فورموں میں زمین کی زرخیزی کے معاملے کو اُجاگر کرنے میں پہل کی ہے۔

وزیراعظم نے گھریلو تکنیک کو فروغ دیتے ہوئے زمین کی بحالی کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گجرات کے رَن آف کَچھ میںBanni علاقے کی مثال دی کہ کس طرح زمین کی بحالی کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ زمین تمام جانداروں اور اُن کی غذا کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ آج دنیا میں دو تہائی سے زیادہ زمین کی زرخیزی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اِس پر قابو نہیں پایا گیا، تو اِس سے معاشروں، معیشتوں، خوراک کی سکیورٹی، صحت، تحفظ اور معیار زندگی کی پوری بنیاد ہی بُری طرح متاثر ہوگی۔

جنوب-جنوب تعاون کے جذبے سے بھارت زمین کی بحالی کےلیےحکمت عملی مرتب کرنے میں دیگر ترقی پذیر ملکوں کی مدد کر رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کے مدنظر پوری دنیا میں ہوئی افرا تفری کی مایوسی سے نکل کر سب کو متحد ہوکر معیشت کو پٹری پر لانے اور زمین کو اگلی وبا سے بچانے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر مودی نے ویوا ٹیک کے پانچویں ایڈیشن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مہمان خصوصی کے طورپر تقریر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیراعظم کو 2016سے ہر سال پیرس میں ہورہے یوروپ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل اور اسٹارٹ اپ پروگراموں میں سے ایک ویوا ٹیک 2021میں خطاب کے لئے مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہندستان اور فرانس مختلف شعبوں میں ملکر کام کرتے ہیں۔ ان میں تکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون کے ابھرتے ہوئے شعبے اہم ہیں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے تعاون کو مسلسل بڑھایا جائے۔ اس سے نہ صرف ہماری قومی بلکہ دنیا کو بھی کافی حد تک مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انفوسس فرینچ اوپن ٹورنامنٹ کے لئے تکنیکی حمایت دستیاب کرا رہی ہے اور ایٹس، کیپوجیمنی جیسی فرانس کی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ہندستان کی ٹی سی ایس اور وپروپوری دنیا کی کمپنیوں اور شہریوں کی خدمت کرنے والی دونوں ممالک کی آئی ٹی صلاحیت کی مثال ہیں۔

مسٹرمودی نے کہاکہ جہاں روایت ناکام ہوتی ہے وہیں جدت سے مدد ملتی ہے۔ وبا کے دوران ڈیجیٹل تکنیک نے مقابلہ کرنے، جڑنے، آرام اور سکون بخش ہونے میں ہماری مدد کی۔ہندستان کے یونیورسل اور مخصوص بایو میٹرک ڈیجیٹل شناخت نظام۔آدھار نے غریبوں کو بروقت مالی مدد دستیاب کرانے میں مدد کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ہم نے 80کروڑ لوگوں کو مفت فوڈ کی سپلائی کی ہے اور کئی کنبوں کو رسوئی گیس سبسڈی دی ہے۔ ہندستان میں ہم کم وقت میں طلبا کی مدد کے لئے دو سرکاری ڈیجیٹل تعلیمی پروگراموں۔ ’سوئیں اور دیکشا‘ کے انعقاد میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago