Categories: عالمی

وزیراعظم نریندرمودی نے سویڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی

کوپن ہیگن،4؍مئی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سویڈین کی وزیراعظم محترمہ میگڈالینا اینڈرسن  کے ساتھ ملاقات کی۔ کوپن ہیگن میں دوسری ہندوستان-نارڈک چوٹی کانفرنس کے موقع پر  دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔  ہندوستان اور سویڈن کے درمیان مشترکہ اقدار کی بنیاد پر دیرینہ قریبی تعلقات رہے ہیں۔  جدت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور آر اینڈ ڈی  تعاون اس جدید تعلقات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

پہلی نارڈک چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم مودی کے 2018 کے سویڈن کے دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے وسیع پیمانے پر مشترکہ ایکشن پلان کو اپنایا تھا اور ایک مشترکہ اختراعی شراکت داری پر دستخط کیے تھے۔  آج کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ہماری دو طرفہ شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔  انہوں نے لیڈ آئی ٹی اقدام سے ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

ستمبر 2019 میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی ایکشن سمٹ میں صنعت کی منتقلی پر ایک لیڈرشپ گروپ (لیڈ آئی ٹی) قائم کرنے کے لیے یہ ہندوستان-سویڈن کی مشترکہ عالمی پہل تھی تاکہ دنیا کی سب سے بھاری گرین ہاؤس گیس  خارج کرنے والی صنعتوں کو کم کاربن کی معیشت کی طرف رہنمائی کرنے میں مدد ملے۔

اس کی رکنیت اب 16 ممالک اور 19 کمپنیوں کے ساتھ بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔  دونوں رہنماؤں نے جدت، موسمیاتی ٹیکنالوجی، موسمیاتی کارروائی، گرین ہائیڈروجن، خلائی، دفاع، شہری ہوا بازی، آرکٹک، قطبی تحقیق، پائیدار کان کنی اور تجارتی و اقتصادی تعلقات جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago