Categories: عالمی
وزیر اعظم نے 14 ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کی
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 – 24 جون ، 2022 ء کو چین کے صدر شی جن پنگ کی صدارت میں ورچوئل طور پر منعقدہ 14ویں برکس سربراہ کانفرنس میں  بھارتی شرکت کی قیادت کی ۔  23 جون کو ہونے والی ، اِس سربراہ کانفرنس میں برازیل کے صدر جیر بولسو نارو، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے بھی  شرکت کی ۔  سربراہ اجلاس کے غیر برکس تعلقات کے زمرے میں عالمی پیش رفت پر اعلیٰ سطحی مذاکرات 24 جون کو منعقد ہوئے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">23 جون کو لیڈروں نے انسداد دہشت گردی، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع، زراعت، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے شعبوں سمیت عالمی تناظر میں اہم امور پر تبادلہ ٔخیال کیا۔  اس میں کثیر جہتی نظام میں اصلاحات ، کووڈ – 19 عالمی وباء ، عالمی اقتصادی بحالی اور دیگر امور بھی شامل تھے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> وزیر اعظم نے برکس کی شناخت کو مستحکم کرنے پر زور دیا اور برکس کی دستاویزات، برکس ریلوے ریسرچ نیٹ ورک کے لئے آن لائن ڈاٹا بیس قائم کرنے اور  ایم ایس ایم ایز کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے کی تجویز پیش کی ۔  بھارت برکس  ملکوں میں اسٹارٹ اپس کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے کی خاطر ، اِس سال برکس اسٹارٹ اَپس تقریب کا انعقاد کرے گا ۔ وزیر اعظم نے ، اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ برکس ارکان کے طور پر ہمیں ایک دوسرے کی سلامتی کو سمجھنا چاہیئے اور دہشت گرد قرار دیئے جانے  میں باہمی تعاون فراہم کرنا چاہیئے اور اس اہم معاملے کو سیاسی شکل نہیں دی جانی چاہیئے ۔  سربراہ اجلاس کے اختتام پر برکس لیڈروں نے ’’ بیجنگ اعلانیہ ‘‘ کو منظوری دی ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">         24 جون کو، وزیر اعظم نے افریقہ، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل سے کیریبین  تک بھارت کی ترقیاتی شراکت داری ؛ ایک آزاد ، کھلے جامع اور اصولوں پر مبنی سمندری علاقے  پر بھارت کی توجہ ؛ بحیرۂ ہند کے خطے سے لے کر بحرالکاہل تک تمام  ملکوں کی علاقائی سالمیت اور اقتدارِ اعلیٰ کے لئے احترام ؛ اور کثیر جہتی نظام میں اصلاحات  پر زور دیا  کیونکہ ایشیا کا ایک بڑا حصہ ، پورا افریقہ اور لاطینی امریکہ  کی عالمی فیصلہ سازی میں کوئی آواز نہیں ہے ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیراعظم نے سرکلر معیشت کی اہمیت کا اجاگر کیا اور ماحولیات کے طرز زندگی ( لائف ) مہم میں شامل ہونے کے لئے شریک ملکوں کے شہریوں کو مدعو کیا ۔ شرکت کرنے  والے مہمان ملکوں میں الجیریا ، ارجنٹینا ، کمبوڈیا، مصر، ایتھوپیا، فجی، انڈونیشیا، ایران، قزاقستان، ملیشیا، سینیگال، تھائی لینڈ اور ازبکستان  شامل تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">         اس سے پہلے 22 جون کو برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے برکس بزنس کونسل اور برکس ویمن بزنس الائنس کی ستائش کی ، جنہوں نے کووڈ – 19 وباء کے باوجود اپنا کام جاری رکھا۔ وزیر اعظم نے برکس کی کاروباری برادری کو مشورہ دیا کہ وہ سماجی اور اقتصادی چیلنجوں کے لئے ٹیکنا لوجی پر مبنی حل کے شعبے ، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز میں مزید تعاون کریں 
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago