Categories: عالمی

سوڈان میں سیاسی سمجھوتہ، وزیر اعظم حمدوک کی جلد واپسی کا امکان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوڈان میں ہفتے کی شب فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور گزشتہ ماہ تحلیل کی گئی حکومت کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے درمیان ملاقات ہوئی۔العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے ذرائع نے آج اتوار کے روز بتایا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں سیاسی موافقت کا اعلان متوقع ہے۔ اس سے قبل دونوں شخصیات کے بیچ متعدد نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ برطرف وزیر اعظم حمدوک کو نظر بند کیے جانے کے بعد البرہان کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات تھی۔معلومات کے مطابق عامی شخصیات نے دونوں شخصیات کے بیچ ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملاقات میں حمدوک تمام سیاسی گرفتار شدگان کی رہائی پر مْصر رہے۔ اس معاملے پر موافقت ہو گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مزید یہ کہ برطرف وزیر اعظم نے شرط رکھی ہے کہ ان کا تقرر مسلح افواج کے سربراہ کی جانب سے عمل میں نہیں آئے گا۔ اسی طرح انہوں نے ٹیکنوکریٹس کی حکومت تشکیل دینے کے موقف پر قائم رہنے کا اظہار کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 اکتوبر (2021ء) کو سوڈانی فوج کے سربراہ نے حکومت اور سابق خود مختار کونسل کو تحلیل کرتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر سوڈان کو دوبراہ جمہوریت کے راستے پر لانے کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔گذشتہ روز امریکا نے ایک بار پھر سوڈان میں فوجی حکام سے مطالبہ کیا کہ عبداللہ حمدوک کی حکومت بحال کی جائے اور مظاہرین کو آزادی اظہار کا حق دیتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ امریکا اور افریقی یونین نے زور دیا کہ فوج کے استثنائی اقدامات پر احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف "ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال" نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ افریقی یونین نے 25 اکتوبر کے اقدام کے بعد سوڈان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ یونین نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں سوڈان میں ملکی قیادت پر زور دیا کہ آئینی نظام کو بحال کیا جائے اور اقتدار کی جمہوری منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago