عالمی

امریکی رپورٹ میں تعریف،بھارت نےدہشت گردی کےخلاف کیا بڑاکام

واشنگٹن،28 فروری

 دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ اب ایک امریکی رپورٹ میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھارتی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

امریکہ کے بیورو ا?ف کاو?نٹر ٹیررزم کی رپورٹ ”کنٹری رپورٹس آن ٹیررزم 2021: بھارت“ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے۔ رپورٹ میں دہشت گرد تنظیموں کی نشاندہی، انہیں تباہ کرنے اور دہشت گردی کے خطرے کو کم کرنے کی سمت میں ہندوستان کے زوردار کام کے لیے تعریف کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستیں، وسطی ہندوستان کے کچھ علاقے ہندوستان میں دہشت گردی سے متاثر ہیں۔ ہندوستان میں لشکر طیبہ، جیش محمد، حزب المجاہدین، آئی ایس آئی ایس، القاعدہ، جماعت المجاہدین، جماعت المجاہدین بنگلہ دیش جیسی دہشت گرد تنظیمیں ہندوستان میں سرگرم ہونے کا دعوی کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2021 میں ایسا دیکھا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں نے اپنی حکمت عملی میں معمولی تبدیلی کی ہے۔

 دہشت گرد اب عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے حملے کے طریقے بھی بدل گئے ہیں۔ اب وہ ڈرون اور آئی ای ڈی وغیرہ سے دھماکے کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں جموں و کشمیر میں 153 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں سیکورٹی فورسز کے 45 اہلکار شہید ہوئے۔ 36 عام شہریوں اور 193 دہشت گردوں سمیت کل 274 افراد مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھارت میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 بھارت نے ریاستی اور مرکزی سطح پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مضبوط کیا ہے۔ ہندوستان نے بندرگاہوں کی حفاظت کے لیے داخلے پر بائیو گرافک اور بائیو میٹرک اسکریننگ کے انتظامات کیے ہیں۔

رپورٹ میں بھارت کی جانچ ایجنسی این آئی اے نے لشکر طیبہ، حرکت الجہادی اسلامی کے دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے الزام میں سزا دینے کی بات کہی گئی ہے۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ این آئی اے نے ستمبر 2021 میں آئی ایس آئی ایس سے متعلق 37 معاملات کی جانچ کی ہے اور 168 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ میں عسکریت پسندی سے متاثرہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کے فلاحی کاموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ان میں اسکول چلانے، میڈیکل کیمپ لگانے اور نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار فراہم کرنے جیسے کام کیے جا رہے ہیں، تاکہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف جانے سے روکا جا سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago