وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان-انڈیا ایسوسی ایشن (جے آئی اے) کے چیئرمین، اور جاپان کے سابق وزیراعظم عزب مآب یوشیہائیڈ سوگا سے ملاقات کی۔ جناب سوگا 100 سے زیادہ ارکان والے ایک وفد کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر ہیں جس میں سرکاری افسران، کیڈان رین (جاپان بزنس فیڈریشن) اور ’’گنیشا نو کائی‘‘ گروپ آف پارلیمنٹیرین کے اراکین شامل ہیں۔ جاپان انڈیا ایسوسی ایشن
وزیر اعظم نے جے آئی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے ہندوستان کے پہلے دورہ پر جناب سوگا کا خیرمقدم کیا۔ لیڈروں نے سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون، ریلویز، عوام سے عوام کے روابط، ہنر مندی کے فروغ کے لئے شراکت داری کے شعبوں میں تعاون سمیت ہندوستان اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے جناب سوگا کے ساتھ آنے والے ’’گنیشا نو کائی‘‘ پارلیمنٹیری گروپ کے اراکین کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے کے بارے میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے جاپان میں یوگا اور آیوروید کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خیر مقدم کیا اور ہندوستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے کیڈان رین کے اراکین کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا اور کاروباری ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ملک میں کی گئی وسیع تر اصلاحات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو بڑھانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…