وزیر اعظم کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جون 2023 کو امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے یہ خطاب ،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر عزت مآب جناب کیون میکارتھی، سینٹ کے اکثریتی لیڈر عزت مآب جناب چارلس شُمر،سینٹ کے ریپبلکن لیڈر عزت مآب جناب مچ میکانیل اور ایوان کے ڈیموکریٹک لیڈر عزت مآب جناب حکیم جیفریز کی دعوت پر کیا۔ وزیر اعظم کا امریکی
امریکہ کی نائب صدر ، عزت مآب محترمہ کملاہیرس بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
کیپی ٹول ہِل پہنچنے پر ، کا امریکی کانگریس کے لیڈروں نے رسمی استقبال کیا۔ اس کے بعد ،وزیر اعظم نے ایوان کے اسپیکر جناب کیون میکارتھی ، اور کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
اپنے خطاب میں نے، بھارت امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی غرض سے، امریکی کانگریس کی طویل مدتی اور مضبوط معاونت کے لئے اپنی ستائش کا اظہار کیا ۔
وزیر اعظم نے بھارت امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں کی گئی تیزرفتار پیش رفت کا ذکر کیا، اور دوطرفہ رشتوں میں اضافہ کرنے کے لئے اپنا وژن ساجھا کیا۔ انھوں نے بھارت کے ذریعہ کی گئی زبردست ترقی اوراُن مواقع کو اجاگر کیا، جو بھارت دنیا کے لئے پیش کررہا ہے۔
اسپیکر جناب کیون میکارتھی نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کی میزبانی کی۔ وزیراعظم کا،امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے یہ دوسرا خطاب تھا۔ اس سے پہلے انھوں نے ستمبر 2016 میں امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران، امریکی کانگریس سے خطاب کیا تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…