Categories: عالمی

وزیر اعظم نریندر مودی پہلے غیر ملکی دورے پر بنگلہ دیش پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی صبح یہاں حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچنے پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے خود شاندار استقبال کیا۔ مسٹر مودی محترمہ حسینہ کی دعوت پر ہمسایہ ملک کے قیام کی گولڈن جوبلی اور بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی صد سالہ سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ہیں ۔

ہوائی اڈے پر بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورےسامی بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی کو ہوائی اڈے پر ہی فوج کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کے بعد مسٹر مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مسٹر مودی ڈھاکہ پہنچنے کے فورا بعد ہی شہداکے قومی میموریل گئے اور بنگلہ دیش کی آزادی کی لڑائی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے وہاں وزٹر رجسٹر میں اپنے دستخط کئے ۔ اس کے بعد وہ دوپہر میں بنگلہ دیش کے قومی دن کے پروگرام میں شامل ہونے کے بعد شام کو باپو بنگا بندو ڈیجیٹل ویڈیو نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ مسٹر مودی بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید سے ملاقات کریں گے اور میزبان وزیر اعظم محترمہ حسینہ کے ساتھ ایک وفد سطح کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

وہ بنگلہ دیش کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسٹر مودی نے اپنے دورے کے پہلے بیان میں کہا تھا ’’ مجھے خوشی ہے کہ کووڈ 19 وبا کی شروعات کے بعد کسی ایسے ہمسایہ دوست ملک کا یہ میرا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ، جس کے ساتھ ہندوستان کے ثقافتی ، لسانی اور دونوں ممالک کے لوگ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کے قومی دن کی تقریبات میں اپنی شرکت کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش کے بابائے قوم بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ بنگا بندھو گزشتہ صدی کے قد آور قائدین میں سے ایک تھے ، جن کی زندگی اور نظریات لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago