Categories: عالمی

پاکستان کے وزیر اعظم نے فنڈ ریزنگ کی مہارت کا خوب استعمال کیا، بھیک مانگنے کا کٹورا کبھی خالی نہیں رہا: تجزیہ کار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسلام آباد ،3 فروری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ماہرین کی جانب سے "بھیک مانگنے والے کٹورا" کے ساتھ مالی مدد کے حصول کے لیے دنیا بھر میں سفر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ان کے ملک میں لوگ مہنگائی سے مسلسل متاثر  ہورہے ہیں۔  پاکستان کے  ممتاز  سیاسی تجزیہ نگار  شبیرچوہدری نے  اپنے بلاگ میں   لکھا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر بھیک مانگنے کا کٹورا ہاتھ میں لے کر انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، تاہم "پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے، عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی اپنی صلاحیتوں کا خوب استعمال کیا ہے، اور بھیک مانگنے والا کٹورا کبھی خالی واپس نہیں آیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چودھری نے خان  کے  فنڈ ریزنگ کے تجربے پر طنز  کرتے ہوئے کہا کہ  "اس شخص (عمران خان)کو فنڈ ریزنگ کا زبردست تجربہ ہے۔ وہ ہوشیار، قائل اور  چالاک   ہے۔  سیاسی ماہرنے ایدھی فاؤنڈیشن نامی ایک معروف فلاحی تنظیم کی مثال دی، جسے لوگوں سے پیسے اکٹھا کرنے اور غریبوں کی مدد کرنے کا سات دہائیوں کا تجربہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عمران خان نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی اور غریبوں اور ناداروں کے لیے اپنے شاندار کام کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے بجائے ان سے ایک کروڑ روپے کی بڑی رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔عمران خان کا مذاق اڑاتے ہوئے، چوہدری نے کہا، "اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بطور فنڈ جمع کرنے والے کتنے اچھے ہیں۔" مزید یہ کہ اس ہفتے وہ کثیر المقاصد دورے پر چین جا رہے ہیں۔ چین سے مزید رقم کی درخواست کے علاوہ وہ روس اور قازقستان کے صدور سے بھی  قرض دینے کی درخواست کریں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago