وزیراعظم کی جمہوریہ فرانس کے صدر کے ساتھ میٹنگ
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 14 جولائی 2023 کو، ایلیسی پیلس میں فرانس کے صدر عزت مآب محترم امینوئل میکراں کے ساتھ نجی طور پر گفتگو کی اور وفد سطح کی بات چیت میں حصہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی، سول نیوکلیئر، سائنس اور ٹیکنلاجی، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری، خلائی، تبدیلی آب و ہوا اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کے وسیع شعبوں کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔
بھات چیت میں بھارت کی جی 20 کی صدارت، بھارت بحرالکاہل اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
’’ہورائزن 2047: چارٹنگ دی فیوچر آف انڈیا- فرانس اسٹریٹجک پارٹنر شپ‘‘ یعنی ہورائزن 2047: بھارت- فرانس کلیدی ساجھیداری کے مستقبل کے خطوط سمیت نتیجہ خیز اہم دستاویزات کو منظور کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ستمبر 2023 میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 مملک کے سربراہان کی چوٹی کانفرنس میں صدر میکراں کا خیرمقدم کرنےکے منتظر رہیں گے۔
******
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…