عالمی

شہزادہ محمد بن سلمان کا چینی صدر سے سعودی ایران تعلقات پر تبادلہ خیال

ریاض،28مارچ(انڈیا نیرٹیو)

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو چین کے صدر شی جن پنگ کو فون کیا۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے ” کے مطابق کال کے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان تزویراتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ولی عہد نے سعودی عرب کی جانب سے ریاض اور تہران کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔

چینی صدر نے خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات کو فروغ دینے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ کال کے دوران انہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

چائنہ سنٹرل ٹیلی ویڑن نے بھی واضح کیا ہے کہ چینی صدر نے سعودی ولی عہد سے فون پر بات کی اور انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی حمایت سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری میڈیا نے منگل کو بتایا کہ شی جن پنگ نے کہا کہ انہیں امید ہے دونوں فریق مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو بہتر بناتے رہیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago