عالمی

اسرائیل میں عدلیہ کی بالادستی ختم کرنے کے خلاف احتجاج میں تیزی

ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے ہفتہ کی ٹھنڈی رات کو نیتن یاہو کی نئی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر کے گرما گرمی پیدا کر دی۔ 15000 مظاہرین نئی اسرائیلی حکومت کی عدلیہ مخالف سمجھی جانے والی مجوزہ قانون سازی کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاج کے اسرائیلی دارالحکومت میں سب سے بڑا اکٹھ نظر آیا جبکہ دوسرے شہروں میں بھی اسی طرح کے مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔

احتجاج کرنے والوں کا موقف ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت عدالتی فیصلوں کو ختم کرنے ، مقدمات کو ختم کرنے کا اقدام حکومت پر عدالتی بالا دستی کا خاتمہ چاہتی ہے۔

تاکہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات کا ٹرائل رکوا سکے اور بعض کابینہ ارکان کی سزائیں ختم کرانے کے لیے راہ ہموار کر سکے۔یہ اسرائیلی مظاہرین کی ججوں کی تقرری کے معاملے کو بھی حکومتی کنٹرول میں دینے کے لیے قانونی تبدیلی کے بھی خلاف ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے اسرائیل میں جمہوریت کا قتل ہو جائے گا۔

نیتن یاہو حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہفتے میں ہی ان ترامیم کا اعلان کر دیا تھا۔ جس پر مسلسل احتجاج اور تنقید کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی موجودہ چیف جسٹس، موجودہ اٹارنی جنرل حکومت کی مجوزہ ترامیم اور عدالتوں کے خلاف ارادوں پر کھل کر تنقید کر چکے ہیں جب کہ ایک سابق چیف جسٹس نے بھی ان ترامیم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ ان ترامیم کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے نئے وزیر قانون و انصاف ان ترامیم کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزر انصاف کا کہنا ہے کہ چند غیر منتخب ججوں کو منتخب حکومت پر اختیارات کیسے دیے جا سکتے ہیں۔ ان کے خیال میں اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago