عالمی

پوتن نے ہندوستان سے دنیا میں استحکام لانے کی امید ظاہر کی

ماسکو، 31 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کو اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایس سی او اور جی-20 کی ہندوستان کی سربراہی دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو فروغ دے گی اور پوری دنیا میں استحکام اور سلامتی کو مضبوط کرے گی۔

ہندوستان نے رسمی طور پر یکم دسمبر کو جی-20 اور 16 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی صدارت سنبھالی تھی۔ کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجے گئے نئے سال کے پیغامات میں، پوتن نے کہا کہ روس اور ہندوستان 2022 میں اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دوستی اور باہمی احترام کی مثبت روایات پر بھروسہ کرتے ہوئے دونوں ممالک اپنی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پوتن نے کہا کہ دونوں ممالک نے توانائی، فوجی ٹیکنالوجی اور تعاون کے دیگر شعبوں میں بڑے پیمانے پر تجارتی اور اقتصادی منصوبے کئے اور علاقائی اور عالمی ایجنڈے کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے مربوط کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کی حال ہی شروع ہوئی ایس سی او اور جی-20 کی چیئرمین شپس ایشیا اور دنیا میں استحکام اور سلامتی کو مستحکم کرنے کے مفاد میں، ہمارے لوگوں کے فائدے کے لیے کثیر جہتی روس-ہندوستان تعاون کی تعمیر کے لیے نئے مواقع کھلیں گے۔ بھارت نے ابھی تک یوکرین پر روسی حملے پر تنقید نہیں کی ہے۔ بھارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحران کو بات چیت سے حل کیا جائے۔ ایس سی او میں چین، بھارت، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، پاکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago