عالمی

کواڈ گروپ کا سائبر سیکیورٹی بڑھانے پر زور

واشنگٹن، 03 فروری (انڈیا نیریٹو)

آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ پرمشتمل گروپ ‘کواڈ’ نے سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے ‘مشین لرننگ’ اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 30-31 جنوری کو نئی دہلی میں ‘کواڈ سینئر سائبر گروپ’ میٹنگ میں چار ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس دوران سبھی نے آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے اپنی جامع اور لچکدار عزم کا اعادہ کیا۔

بیان کے مطابق، ممالک نے طویل مدت میں گروپ سائبر سیکیورٹی کو بڑھانے، کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے لیے محفوظ چینلز قائم کرنے اور نجی شعبے کے خطرے کی انٹیلی جنس شیئر کرنے کے لیے مشین لرننگ اور متعلقہ جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔ وائٹ ہاؤس نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے کواڈ کے رکن ممالک کی قومی سائبر سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago