عالمی

ایران میں مہسا امینی کے والد کا انٹرویو کرنے والی صحافی کی گرفتاری پر سوالیہ نشان

درست طریقے سے حجاب نہ کرنے کے جرم میں گرفتار اور پھر ایرانی پولیس کی تحویل میں موت کے منہ میں جانے والی مہسا امینی کے والد امجد امینی کا انٹرویو کرنے والی صحافی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مہسا امینی کے والد امجد امینی کا انتڑویو کرنے والی خاتون صحافی نازلہ معروفین کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کے اہل خانہ کے مطابق اسے تہران سے اس کے رشتہ دار کے گھر سے گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نازلہ معروفین نے مہسا امینی کے امجد امینی کا انٹرویو 19 اکتوبر کو آن لائن نیوز ویب سائٹ پر شائع کیا تھا۔اب صحافی کی گرفتاری کے بعد ان کا مضمون ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

امجد امینی کا کہنا تھا کہ پولیس کی تحویل میں ان کی بیٹی کے ساتھ سخت رویہ اپنایا گیا تاہم پولیس حکام نے اس کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ ایرانی پولیس کی تحویل میں انتقال کرنے والی مہسا امینی کی ہلاکت کی خبر کے بعد سے تہران سمیت ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ کئی ہفتوں بعد بھی جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago