Categories: عالمی

پاکستان کے بلوچستان میں بارش سے تباہی، 24 بچوں سمیت 62 افراد کی موت

اسلام آباد، 12 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے بلوچستان میں شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے صورتحال ابتر ہے۔ بارش سے 24 بچوں سمیت 62 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث حادثات میں 48 کے قریب افراد زخمی جبکہ 670 سے زائد مکانات گر گئے۔

پاکستان کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان بولن، کوئٹہ، ڑوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستنگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوا ہے۔ بارش کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح 334 فٹ تک بڑھ گئی۔ اس کی گنجائش 339 فٹ ہے۔

کراچی میں پیر کو کورنگی، صدر، نیپا چورنگی، پیپلز چورنگی، سپر ہائی وے اور شہر کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہر کے کچھ حصے پانی میں ڈوب گئے۔ گارڈن کی جوتا بازار میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی کاز وے روڈ پر پانی کا بہاؤ تیز ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی اے ایف بیس مسرور میں سب سے زیادہ 119.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ رکشا چرن میں 106.6 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن 56.2 ملی میٹر، کید ا?باد 56 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 49.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلشن حدید میں 46.5 ملی میٹر، ناظم آباد میں 31.8 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 29.6 ملی میٹر، سرجانی ٹاو?ن میں 14.4 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ میں 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago