Categories: عالمی
وزیردفاعجناب راج ناتھ سنگھ نے 12 ہائی اسپیڈ گارڈ بوٹس ویتنام کو سونپیں
<span style="box-sizing: border-box; color: rgb(13, 13, 13); font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 16px;">وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 09 جون 2022 کو ہائی فونگ میں ہانگ ہا شپ یارڈ کے دورے کے دوران 12 ہائی اسپیڈ گارڈ کشتیاں ویتنام کو سونپیں۔ یہ کشتیاں ویتنام کو حکومت ہند کی طرف سے 100 ملین امریکی ڈالر کے بقدر قرض فراہمی کی اسکیم کے تحت  تیار کی گئی ہیں۔  ابتدائی پانچ کشتیاں ہندوستان میں لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) شپ یارڈ میں اور باقی سات ہانگ ہا شپ یارڈ میں بنائی گئیں۔ حوالگی کی تقریب میں ہندوستان اور ویتنام کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام موجود تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اپنے خطاب میں،وزیر دفاع نے اس پروجیکٹ کو 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کی ایک روشن مثال قرار دیا جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور سے پوری طرح ہم آہنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے  پیش آنے و الی مشکلات کے باوجود پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل ہندوستانی دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر  کے ساتھ ساتھ  ہانگ ہا شپ یارڈ کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ پروجیکٹ مستقبل میں ہندوستان اور ویتنام کے درمیان کئی اور تعاون پر مبنی دفاعی پروجیکٹوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب راج ناتھ سنگھ نے ویتنام کو دعوت دی کہ وہ  دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کرتے ہوئے ہندوستان کی دفاعی صنعتی تبدیلی کا حصہ بنے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستانی دفاعی صنعت نے وزیر اعظم کے ’آتم نر بھر بھارت‘ ویژن کے تحت اپنی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کو دفاعی مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کے لیے ایک گھریلو صنعت کی تعمیر کا ارادہ ہے جو نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ بین الاقوامی ضروریات کو بھی پورا کرے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر دفاع ویتنام کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ 08 جون 2022 کو ہنوئی میں اپنی مصروفیات کے پہلے دن، جناب راج ناتھ سنگھ نے ویتنام کے وزیر برائے قومی دفاع جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے ’2030 کی سمت میں بھارت-ویتنام دفاعی شراکت داری پر مشترکہ وژن  سے متعلق بیان‘ پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند لاجسٹک سپورٹ کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزیردفاع  نے ویتنام کے صدر جناب نویان ژوان فک اور وزیر اعظم مسٹر فام من چن سے بھی ملاقات کی۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago