Categories: عالمی

رجب طیب اردغان کا دوبارہ انتخاب مہنگائی، خوراک کی قلت کی نذر ہو سکتا ہے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انقرہ ،6؍جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترکی کا معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے اور اس نے خوراک کی کمی، کم اجرت اور کھیتی باڑی کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے لوگوں کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ترکی کے موجودہ صدر رجب اردغان کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ یہاردغان  کے لیے اچھی خبر نہیں ہے، جو اگلے سال ہونے والے انتخابات میں ایک اور صدارتی مدت کے لیے کوشاں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں مہنگائی تشویشناک مرحلے پر ہے، ملک کی کرنسی تیزی سے گر رہی ہے اور یہاں کووڈ۔ 19 کے کیسز بڑھ رہے ہیں، یہ تمام عوامل اردغان  کے دوبارہ انتخاب کے امکانات کے لیے نقصان دہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ترک شماریاتی ادارے نے پیر کو اعلان کیا کہ جون میں ملک کی سالانہ افراط زر 78.62 فیصد تک بڑھ گئی ہے، جو 1998 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، غیر الکوحل مشروبات میں 93.93 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ فرنشننگ اور گھریلو سامان کی قیمتوں میں 81.14 فیصد اضافہ ہوا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گھریلو پروڈیوسر پرائس انڈیکس 138.31 فیصد کے سالانہ اضافے کے ساتھ جون میں ماہ بہ ماہ 6.77 فیصد بڑھ گیا۔ اس نے مزید کہا کہ مئی میں ترکی کی سالانہ افراط زر 73.5 فیصد تھی۔ فنانشل پوسٹ کے مطابق،  ایس اینڈ پی  گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے اکنامکس ڈائریکٹر اینڈریو ہارکر نے کہا، "ان پٹ کی زیادہ قیمتیں خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، توانائی کے چارجز میں اضافے اور غیر موافق زر مبادلہ کی شرحوں کی عکاسی کرتی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago