Categories: عالمی

پیرس مذاکرات میں ہوئی مفاہمت، روس اور یوکرین جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے امکانات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگلے ماہ دوبارہ بات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر تشویش کے بادل چھائے  ہیں۔ حال ہی میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے تو روسی صدر ولادیمیر پوتن پر ذاتی پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ بھی کیا تھا۔ اسکشیدگی کے درمیان پیرس سے مثبت خبر موصول ہوئی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں روس اور یوکرین کے سفیروں کے درمیان جاری مذاکرات میں دونوں ممالک نے جنگ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی طے پایا کہ اگلے ماہ دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ اس مثبت معلومات کے باوجود یہ کہنا مشکل تصور کیا جا رہا ہے کہ یہ بات چیت امریکہ اور اس کے اتحادی نیٹو ممالک اور روس کے درمیان تناو کو کم کرنے میں کتنی مددگار ثابت ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس اور یوکرین کے سفیروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فرانسیسی نمائندے نے بھی شرکت کی۔ مذاکرات میں ثالثی کرنے والے فرانس کے نمائندے نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت آٹھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اچھے اشارے سامنے آئے ہیں۔ دراصل روس کی جانب سے یوکرینی سرحد کے قریب فوجیوں کی تعیناتی اور وہاں فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کئے جانے سے باقی دنیا نے محسوس کیا کہ روس اپنے پڑوسی ملک پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago