Categories: عالمی

روس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اوراعلیٰ سرکاری حکام کے داخلے پر پابندی عائد

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس نے یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی کے ردعمل میں برطانیہ کی عاید کردہ پابندیوں کے بعد وزیراعظم بورس جانسن اور کئی دیگراعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔ماسکو میں وزارت خارجہ نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام لندن کی روس کے خلاف بے لگام معلومات اور سیاسی مہم کے جواب میں کیا گیا ہے۔اس مہم کا مقصد روس کو بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کرنا،ملک کو محدود کرنے اور داخلی معیشت کا گلا گھونٹنے کے حالات پیدا کرنا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت نے لندن پر ”بے مثال معاندانہ اقدامات“ کا الزام عاید کیا ہے اور اس نے حال ہی میں بالخصوص برطانیہ کی جانب سے روس کے اعلیٰ حکام پر پابندیوں کا حوالہ دیا ہے۔وزارت نے کہا کہ برطانوی قیادت جان بوجھ کر یوکرین کے ارد گرد کی صورت حال کو مزید خراب کر رہی ہے، کیف حکومت کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کر رہی ہے اور نیٹو کی جانب سے بھی اسی طرح کی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کررہی ہے۔روس کی انٹری بلیک لسٹ میں برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈومینک راب، سیکرٹری خارجہ لیزٹرس، وزیر دفاع بین والس، سابق وزیراعظم تھریسامے اوراسکاٹ لینڈ کی پہلی وزیر نکولا سٹرجن شامل ہیں۔24فروری کو صدر ولادی میر پوتین کے یوکرین میں فوج داخل کرنے کے بعد سے برطانیہ نے روس کیاثاثے منجمد کیے ہیں اوروہ روس کو سفری اور اقتصادی پابندیوں کے ذریعے سزا دینے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا حصہ رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago