عالمی

یوکرین جنگ روکنے کے لیے سعودی عرب میں ہوئے اجلاس پر روس نے کی تنقید

کیف، 8 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 روس کی وزارت خارجہ نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے سعودی عرب میں پیر کو ہوئے بین الاقوامی رہنماو?ں کے اجلاس پر تنقید کی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ مذاکرات کوئی اہمیت نہیں رکھتے کیونکہ روس کو اس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

اس جنگ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کے 40 ممالک کے اعلیٰ حکام اتوار کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں دو روزہ اجلاس کے لیے جمع ہوئے۔ اجلاس کا مقصد یوکرین میں 17 ماہ سے جاری جانچ کے خاتمے کے لیے اہم اصولوں پر اتفاق رائے حاصل کرنا تھا۔

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روس کی شرکت اور اس کے مفادات کو مدنظر رکھے بغیر اس اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ بیان میں وزارت خارجہ نے اپنی سابقہ یقین دہانیوں کا اعادہ کیا کہ روس اپنی شرائط پر سفارتی حل کے لیے تیار ہے۔ بیان کے مطابق روس جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ تجاویز پر اپنا ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مشیر ایم پوڈولیاک نے روس کے سابقہ مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا، کیونکہ اس سے روس کو یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کا وقت ملے گا۔

 پوڈولیاک نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’روسی فوج کو مقبوضہ علاقوں سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنا چاہیے اور اس پر ان کا ملک سمجھوتہ نہیں کرے گا۔‘‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago