عالمی

روس کی بھارت کو یو این ایس سی میں مستقل رکنیت دینے کی سفارش

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں ہندوستان اور برازیل کو مستقل رکنیت دینے پر زور دیا

نیویارک،25 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے مستقل رکن کے لیے ہندوستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس تناظر میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی سفارش کی ہے۔

لاوروف نے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے ممالک کی نمائندگی کے ذریعے سلامتی کونسل کو مزید جمہوری بنانے کا امکان دیکھتے ہیں۔ ہندوستان اور خاص طور پر برازیل بڑے بین الاقوامی ممالک ہیں۔ ان دونوں ممالک کی مستقل رکنیت کے لیے غور کیا جانا چاہیے۔

اس دوران لاوروف نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین کے روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں ریفرنڈم کرانے پر زور دے رہے ہیں تاکہ ان کے فیڈریشن کا حصہ بن سکیں۔

جنگ کے ارد گرد بحران بڑھ رہا ہے۔ بین الاقوامی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے لیکن دیانتدارانہ مذاکرات اور تصفیہ طلب کرنے کے بجائے مغربی ممالک بین الاقوامی اداروں پر اعتماد کم کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے اندر منفی رجحانات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اصلاحات پر ایک مشترکہ بیان میں ہندوستان نے 31 دیگر ممالک کے ساتھ کہا تھا کہ سلامتی کونسل کو مستقل اور غیر مستقل دونوں زمروں میں بڑھایا جانا چاہئے۔

مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کوعصری دنیا کی حقائق کے مطابق بنانے کے لئے ضروری طور سے سلامتی کونسل کے فوری اور جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago