Categories: عالمی

روس نے جواب میں امریکی سفارت کاروں کوملک سےباہر نکالا

روس نے جواب میں امریکی سفارتکاروں کوملک سےباہر نکالا

ماسکو 17 اپریل (انڈیا نیرٹیو

روس نے آٹھ امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کرکے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ یہ کارروائی امریکہ سے روسی سفارت کاروں کو نکالے جانے اور نئی پابندیوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو آٹھ امریکی عہدیداروں کوپابندی کی فہرست میں شامل کرے گا۔ اسی کے ساتھ ہی روس نے امریکہ کی کچھ غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے ، جو روس کی سیاست میں مداخلت کر رہی تھیں۔جن امریکی عہدے داروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ان میں اٹارنی جنرل مارک گریلینڈ ، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے ، نیشنل انٹلیجنس ڈائریکٹر ایورل ہینس اور سیکریٹری داخلہ الیجینڈرو میورکس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ، روس کی سیاست میں مداخلت کرنے والی امریکی غیر سرکاری تنظیموںپر بھی پابندی عائد کرنے کی تیاری ہے۔

امریکہ میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 8 افراد میں 4 سکھ شامل

جمعہ کو امریکہ میں فیڈ ایکس مرکز پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 8 افراد میں چارسکھ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکھ برادری کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ مقامی تاجر گرندر سنگھ خالصہ نے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ مہلوک ہندوستانیوں کی شناخت نہیں ہوسکی لیکن ہندوستانی نژاد قانون کی طالبہ نے بتایا کہ ان کی نانی امرجیت کور جوہل اس فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئیں۔

چار سکھ مہلوکین کی شناخت امرجیت جوہل (66) ، جسوندر کور (64) ، امرجیت سکھون (48) اورجسوندرسنگھ (68) کے طور پر ہوئی ہے۔

انڈیاناپولس میٹرو پولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ان کی موت کی وجوہ کا پتہ چل جائے گا۔ ایک اور خاتون ہرپریت سنگھ گل (45) ، جن کی آنکھ کے قریب چوٹ ہے ، وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago