Categories: عالمی

روس۔ یوکرین عارضی جنگ بندی پر متفق:یوکرین اور روس کے درمیان کامیاب مذاکرات، جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا پر اتفاق

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ماسکو،04مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس اور یوکرین انسانی امداد کے لیے عارضی جنگ بندی پر متفق ہو گئے، دونوں کی جانب سے جنگ زدہ علاقہ چھوڑنے والوں کو بھی راستہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔یوکرین کے خلاف روسی کارروائی کے آغاز سے اب تک دونوں جانب سے یہ پہلی پیش رفت ہے، روس اور یوکرین کے مذاکرات اگلے ہفتے پھر ہوں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس اور یوکرین کے درمیان جاری دوسرے مذاکراتی دور کے دوران دونوں ممالک نے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کے لئے محفوظ راستے بنانے پر اتفاق کیا ہے۔مذاکرات میں یوکرینی نمائندے اور یوکرینی صدارتی مشیر میخائلو پودولیاک نے ٹوئٹر پر بتایا کہ "مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہو گیا ہے۔ بد قسمتی سے یوکرین اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکا۔ اس مذاکراتی دور میں صرف انسانی بنیادوں پر انخلا کے راستے قائم کرنے پر اتفاق ہو سکا ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات روسی حملے کے آٹھویں روز پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر منعقد کئے گئے تھے۔روسی مذاکرات کاروں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ شہریوں کو محفوظ راستہ دینے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس کے مذاکراتی وفد کے سربراہ اور سابق وزیر ثقافت ولادیمیر میدنسکی کا کہنا تھا کہ "دوسرے مذاکراتی دور میں جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کو مرکزی اہمیت دی گئی۔ روسی حکومت ان علاقوں میں پھنسے لوگوں پر زور دیتی ہے کہ وہ محفوظ راستوں کو استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد جنگ زدہ علاقوں سے کوچ کر جائیں۔یوکرین کے مطابق روس کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 350 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ ماسکو کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وہ شہری علاقوں کو نشان بنانے سے اجتناب کر رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago