Categories: عالمی

روسی حملے کا 27واں دن: یوکرین میں 4400 سے زائد گھر تباہ، 2389 بچے اغوا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کیف، 22 مارچ (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر روس کے حملے کے 27ویں روز بھی دونوں ممالک کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ روس کے ہولناک حملے کی وجہ سے یوکرین تباہی کا شکار ہے۔ اب تک 4400 سے زائد رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ یوکرین نے روس پر ملک کے 2389 بچوں کو اغوا کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین پر روس کے حملے کی شدت کم نہیں ہو رہی ہے۔ روسی فوج نے یوکرین کے کئی شہروں پر بمباری کرکے تباہی مچا دی ہے۔ اب روسی فوج رہائشی علاقے بھی نہیں چھوڑ رہی۔ یوکرائنی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 4400 سے زائد رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ روسی فوج کے فضائی حملوں نے یا تو ان عمارتوں کو منہدم کر دیا ہے یا انہیں آگ لگا کر تباہ کر دیا ہے۔ ان عمارتوں میں رہنے والے کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بہت سے لوگ بے گھر ہونے کے ساتھ زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ادھر یوکرین نے روس پر 2389 بچوں کے اغوا کا الزام لگایا ہے۔ یوکرین کی وزارت خارجہ کے مطابق روس کے زیر کنٹرول ڈون باس سے 2389 بچوں کو غیر قانونی طور پر روس ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی روسی حملے میں بھاری نقصان کے باوجود ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ زیلنسکی بھی نیٹو کے رویے سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کو اب یا تو یہ کہنا چاہیے کہ وہ یوکرین  کے ساتھ ہیں  یا کھل کر کہہ دیں کہ وہ روس سے ڈرتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago