Categories: عالمی

روسی حملے میں یوکرین کے 202 اسکول، 34 اسپتال تباہ ، زیلنسکی کی برطانیہ پارلیمنٹ سے خطاب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی حملے میں 202 سے زائد اسکول اور 34 اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 سے زائد رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کو تقریباً 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے خارکیف میں ایک روسی میجر جنرل کو مار گرایا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس۔ یوکرین جنگ کے درمیان یوکرین کے صدر زیلنسکی آج برطانیہ کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ وہ ورچوئلی  ہاؤس آف کامنس کا حصہ ہوں گے۔ اس دوران وہ یوکرین کے لیے اسلحہ اور نو فلائی زون کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس نے یوکرین میں کئی فوجی اڈوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فضائی حملے میں یوکرین کے 26 فوجی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی فائرنگ سے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں  جوہری بجلی گھر کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے ریڈیئشن کی اطلاع نہیں ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنگ کے 13ویں دن یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خارکیف میں ایک روسی جنرل کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان کی شناخت میجر جنرل وٹالی گیراسیموف کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم روس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس وقت کیف کے علاقے ایرپین میں لڑائی جاری ہے۔ ماکاروف، گوسٹومیل اضلاع پر بمباری کی جا رہی ہے۔واسلکوف، بلاتسرکوا، گوسٹومیل، یوزین میں مسلسل خطرے کے الارم اورسائرن بجا رہے ہیں۔ آج صبح کھیرسون میں دھماکوں کی زوردار آواز آئی اور جیتومیر میں آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago