Categories: عالمی

بیلاروس میں روسی مشقیں شروع، یوکرین پر حملے کا خطرہ بڑھ گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ماسکو، 11 فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ سمیت مغربی ممالک کی تمام تر کوششوں کے باوجود یوکرین پر روسی حملے کا خطرہ ٹلنے کا نام نہیں لے رہا۔ اب روس نے بیلاروس میں جنگ  کی مشق شروع کر دی ہے۔ریہرسل شروع ہو چکی ہے۔ روس کے ٹینک پورے بیلاروس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے یوکرین پر روسی حملے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اسے نیٹو اور مغربی ممالک کے لیے روس کی نئی وارننگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس پہلے ہی یوکرائنی سرحد کے قریب بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر چکا ہے۔ امریکہ کا خیال ہے کہ یوکرین کی سرحد پر 15 لاکھ سے زائد روسی فوجی جدید ہتھیاروں کے ساتھ تعینات ہیں۔ بیلاروس میں روس کی فوجی مشقیں 20 فروری تک جاری رہیں گی۔ دریں اثنا نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے روس کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیٹو نے کہا ہے کہ روس نہ صرف میزائل بلکہ بڑی تعداد میں جنگی سازوسامان اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ فوج تعینات کر رہا ہے۔ یہ یورپ کے لیے خطرناک صورتحال ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیٹو کا خیال ہے کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے تیس سال بعد ایسی خطرناک صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اب تک جرمنی کے کردار پر سوالات اٹھ رہے تھے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے بھی حال ہی میں امریکہ دورے  کے بعد روس کو براہ راست وارننگ دی ہے۔ اولاف نے کہا کہ روس کو کشیدگی بڑھا کر مغربی اتحادیوں کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔ یہ سب کے لیے نازک صورتحال ہے لیکن روس کو مغربی ممالک کے اتحاد کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago