ماسکو، 30 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
یوکرین کے لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسان اور زاپروژیا کو روس آج (جمعہ) کو باضابطہ طور پر اپنی سرحد میں شامل کرے گا۔
روسی صدر کے دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر پوتن کے منظوری کے خط پر دستخط کے ساتھ یہ خطہ روس کا حصہ بن جائے گا۔
روسی صدر ایک تقریب میں منظوری کے خط پر دستخط کریں گے۔ اس کے بعد پوتن تقریر کریں گے۔ وہ ان علاقوں میں ماسکو کی طرف سے مقرر کیے گئے منتظمین سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس پر یوکرین نے روس کو خبردار کیا ہے۔ کریملن کے اعلان کے بعد صدر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اپنے اعلیٰ دفاعی حکام اور سیاست دانوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
پوتن کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ماسکو مشرقی اور جنوبی یوکرین کے وسیع مقبوضہ علاقے کو اپنے ساتھ ملا لے گا۔ یہ یوکرین کی کل اراضی کا 15 فیصد ہے۔
روس کے اس ریفرنڈم کی مغربی ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…