Categories: عالمی

تخلیق کائنات کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ مشن

دبئی،05فروری(انڈیا نیرٹیو)

ترقی یافتہ ممالک کی طرح عرب دنیا بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی خلا کی وسعتوں میں تحقیق جو جستجو کے لیے مل کر کوشش کررہے ہیں۔ تخلیق کائنات کے عظیم الشان مشن میں عرب ممالک کی شمولیت عرب اقوام کا دیرینہ خواب ہے۔ امارات اور سعودی عرب اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی طرف کام کررہے ہیں۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز امارات کی خلائی ایجنسی نے عرب خلائی شعبے کی ترقی کے لیے'امارات' نے سعودی عرب کی خلائی اتھارٹی کی شراکت سے ایک ورچوئل سیمینار کا انعقاد یا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد مریخ اور دوسرے سیاروں پر ہونے والی تحقیقی کوششوں میں حصہ ڈالنا ہے۔ اس مشرکہ خلائی تحقیقاتی منصوبے کو’امید پروجیکٹ‘کا نام دیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب خلا کی گہرائیوں میں اپنا تحقیقی مشن بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں۔ خاص طور پر مریخ کی کھوج لگانے کے حوالے سے یہ عرب دنیا کا پہلا تحقیقی مشن ہوگا۔اس سمپوزیم کا انعقاد ایک ایسے وقت میںہو رہا ہے کہ دوسری طرف امارات کا ’ہوپ پروب‘ مشن نو فروری کو سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہو رہا ہے۔

اس کے انعقاد کا مقصد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلائی ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنا اور خلائی تحقیق کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ تاکہ مریخ کی کھوج کےمتحدہ عرب امارات کے منصوبے کو عملی شکل دینے میں مزید معاونت فراہم کی جاسکے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'مسبار الامل' یعنی 'ہوپ پروب' مشن نہ صرف عرب ممالک بلکہ یہ عالم اسلام کی سائنسی اور تحقیقی کوششوں کو آگے بڑھانے اور مسلمانوں کو خلائی تحقیقات کے میدان میں شامل کرنے کا حصہ ہے۔سائنسی سمپوزیم میں’’ہوپ پروب‘‘ کے مشن پر توجہ مرکوز کی اور عرب خلائی شعبے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اس کے اہم مضمرات پر بات کی۔

اس موقعے پر خلائی آپریشنز پروگرام کے سربراہ انجینیر ماجد بن شاریح اور سعودی عرب کے خلائی پروگرام کے نگران انجینیر حصہ المطروشی، خلائی ایجنسی کے مشنز کے سربراہ انجینر عبد اللہ خلیفہ المرر ، انجنییر ناصر الحمادی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ہوپ پروب‘‘نے عرب خلائی عزائم کے لیے ایک نیا راستہ کھولا ہےاور عرب سائنسی صلاحیتوں کی کارکردگی کو دنیا کے سامنے ثابت کردیا ہے۔سعودی ماہرین نے امارات کی طرف سے مریخ کی کھوج کے لیے خلائی مشن بھیجنے کی تحسین کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف امارات کی نہیں بلکہ پوری عرب دنیا کی کامیابی کی علامت ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago