Categories: عالمی

سعودی عرب میں اقامے کی کم از کم مدت کے قانون پر عمل درآمد شروع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی وزارت داخلہ اور وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے 3 ماہ کی بنیاد پر تارکین وطن کو اقامہ کی فراہمی کے نئے قوانین کا اطلاق شروع کر دیا ہے۔نئے قوانین کے تحت ریزیڈنسی پرمٹ (اقامہ) کی توسیع میں کم از کم اضافہ تین ماہ کے لئے کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کی سرکاری ویب سائٹ العربیہ کے مطابق اس اقدام کو قومی انفارمیشن سنٹر کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی کے تعاون سے اطلاق کیا گیا ہے۔یہ امر کابینہ کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کی روشنی میں مکمل کیا گیا ہے۔ سعودی کابینہ نے اپنے ایک اجلاس میں ورک پرمٹ سے منسلک اقامہ کی کم سے کم مدت تین ماہ تک بڑھا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے میں گھریلو ملازمین اور دیگر کو مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس نئے نظام کے تحت آجر ورک پرمٹ سے منسلک اقامے کی فیس ادا کر کے اس میں تین، چھ یا نو ماہ کے لئے بھی توسیع کروا سکے گا۔ اس سے قبل صرف 12 مہینے یا ایک سال کی توسیع کی اجازت تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے 3 نومبر کو آن لائن سہولیات کا آغاز کیا تھا جس میں اقامے میں توسیع بھی شامل تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago