Categories: عالمی

سعودی عرب میں آسٹرازینیکا سےخون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق

سعودی عرب میں آسٹرازینیکا سےخون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق

ریاض،20اپریل(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب میں برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازینیکا سے خون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق ہوگئی۔سعودی میڈیا کے مطابق خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز کی تصدیق سعودی فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے کی۔ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ خون میں پھٹکیاں بننے کی شکایات کا سائنسی، تکنیکی جائزہ لیا جارہاہے، آسٹرازینیکا ویکسین کے ممکنہ خطرات کے مقابلے میں فوائد زیادہ ہیں۔

اس سے قبل ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنے) کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیدرلینڈز نے برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا۔ آسٹرازینیکا کےاستعمال پرخون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے ویکیسن کا استعمال روک دیا تھا، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

دوسری جانب یورپی یونین نے فائزر کمپنی سے کووڈ ویکسین کی 10 کروڑ اضافی خوراک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈبلن سے آئرش میڈیا کے مطابق آئرلینڈ یورپی یونین ویکسی نیشن اسکیم کے تحت 10 لاکھ سے زیادہ خوراکیں خرید سکتا ہے۔ اس طرح یورپی یونین کی فائزر بائیوٹیک سے خریدی گئی ویکسین کی مجموعی تعداد 60 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago