Categories: عالمی

سعودی عرب:بیرون ملک پھنسے تارکینِ وطن کے اقاموں اور ویزوں میں 31اگست تک توسیع

سعودی عرب نے بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے اقاموں کی تجدید،خروج اور دوبارہ داخلہ کے لیے ویزوں کی میعاد میں خودکار طریقے سے 31 اگست2021ء  تک بلا فیس توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے خودکار طریقے سے پہلے ہی ویزوں کی تجدید کا عمل شروع کردیا ہے اور اس کی ویزا حاملین سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کی روشنی میں صرف نوممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اور غیرملکیوں کے ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے۔ان ممالک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد وہاں سے آنے والے مسافروں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عاید ہے۔

سعودی عرب کے وزیرخزانہ نے اس ضمن میں الگ سے بھی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے ویزوں کی میعاد میں توسیع کا فیصلہ سعودی شہریوں اورمکینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے اور اس کا ایک بڑا مقصد کروناوائرس کی وبا کے تارکین وطن پر مرتب ہونے والے منفی معاشی اثرات کو کم کرنا ہے۔

جوازات نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ قومی اطلاعاتی مرکز کے ساتھ رابط کے ذریعے ویزوں کی میعاد میں توسیع خودکار طریقے سے کی جارہی ہے اور متعلقہ فرد کو پاسپورٹس کے کسی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب نے گذشتہ ماہ  ہندوستان سمیت صرف 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کے اقامتی ویزوں میں 31 جولائی تک توسیع کردی تھی۔سعودی عرب نے کووِڈ-19 کی وباسے متاثرہ ان ممالک کی فہرست کا 2فروری کو اعلان کیا تھا اوران سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مملکت میں داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔

ان 20 ممالک میں متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، برطانیہ، جنوبی افریقہ، فرانس، مصر، لبنان، بھارت، پاکستان،ارجنٹینا، برازیل، انڈونیشیا،آئرلینڈ،اٹلی، جاپان، پْرتگال، سویڈن، سوئس کنفیڈریشن اور ترکی شامل ہیں۔ان ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے علاوہ ان میں مقیم سعودی عرب جانے کے خواہاں زائرین کے ویزوں کی مدت میں بھی 31 جولائی تک توسیع کردی گئی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago