Categories: عالمی

سعودی عرب : غیر ملکی مقیم افراد کو کاغذی شکل میں اقامہ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں

<h3 style="text-align: center;">
سعودی عرب : غیر ملکی مقیم افراد کو کاغذی شکل میں اقامہ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں</h3>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض،14مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب میں جنرل ڈائرکٹریٹ آف پاسپورٹس (جوازات) نے غیر ملکی مقیمین کے لیے’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کی خدمت کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد وزارت کی جانب سے تمام خدمات کا پوری آسانی کے ساتھ حصول ہے۔محکمہ جوازات نے ’ابشرافراد‘ ایپلی کیشن کے ذریعے "مقیم فرد کی شناخت" کا ڈیجیٹل ورڑن متعارف کرایا ہے۔ ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کو کسی بھی وقت انٹرنیٹ کے بغیر پیش کیا جا سکتا ہے۔ اصلی شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں سیکورٹی اداروں کے پاس تصدیق کی کارروائی کے لیے اس ڈیجیٹل ورڑن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت داخلہ کے ذیلی محکمہ’شہری احوال‘ نے کچھ عرصہ قبل ’ابشر افراد‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کے نام سے قومی شناخت کا برقی ورڑن متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد شہریوں کے پاس کسی وقت شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں اس ڈیجیٹل آئی ڈی کے حامل افراد کی شناخت کی تصدیق آسان بنانا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago