Categories: عالمی

سعودی عرب: بغیر فیس کے اقامہ اور ویزا کی میعاد میں 31 مارچ تک توسیع

ریاض،25جنوری(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق کل پیر کے روزمملکت سعودی عرب نے بغیر کسی فیس یا مالی معاوضے کے اقامہ ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں، اور وزٹ ویزوں کی میعاد میں خود بخود توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے بغیر فیس اور بلا معاوضہ غیرملکی شہریوں کے اقاموں، ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں کی میعاد 31 مارچ 2022ء توسیع کر دی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کی گئی توسیع مملکت کی حکومت کی طرف سے عالمی وباCOVID-19کے اثرات اور نتائج سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔اس کا مقصد ملک میں مقیم غیرملکی شہریوں کو کرونا وبا کے دنوں میں احتیاطی تدابیر اور اقدامات میں سہولت فراہم کرنا اور ان کی حفاظت کے ساتھ معاشی اور مالیاتی اثرات کو کم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔یہ توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے بھی خود بخود ہو جائے گی۔ اس کے لیے صارفین کو پاسپورٹ کے محکموں کے ہیڈ کوارٹر یا بیرون ملک مملکت کے مشنز میں جانے کی ضرورت نہیں۔

مملکت سے باہر ان ممالک کے باشندوں کے لیے اقامے میں توسیع کی گئی ہے جو کرونا وبا کی وجہ سے ایگزیٹ یا ریٹرن کی میعاد میں توسیع چاہتے ہیں۔ مگر ان ملکوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے داخلہ روک دیا گیا ہے۔ ان کے ویزوں اور اقاموں میں 3/31/2022 تک توسیع کی جائے گی تاہم جو لوگ مملکت کے اندر رہتے ہوئے کرونا ویکسین کا کورس مکمل کرچکے ہیں اس سہولت سے مستثنیٰ ہیں۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پر مملکت میں آنے کے بعد یہاں پھنس جانے والے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں بھی اکتیس مارچ تک توسیع کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago