Categories: عالمی

سعودی عرب،کویت رابطہ کونسل کا پہلااجلاس،دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم

سعودی عرب،کویت رابطہ کونسل کا پہلااجلاس،دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم

ریاض ،07جون (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب اورکویت کی رابطہ کونسل کا پہلا اجلاس اتوار کو منعقد ہوا ہے اور اس میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیرخارجہ شیخ احمدناصرالصباح نے شرکت کی ہے۔شہزادہ فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”سعودی عرب اور کویت کی قیادت کی رہ نمائی میں آج میں نے اپنے بھائی (شیخ احمد) کے ساتھ سعودی کویت رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کی ہے۔اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان قریبی ،تاریخی اور گہرے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کوایک دوسرے کے مزید قریب لایا جاسکے۔“

انھوں نے کہا کہ ”کونسل ترقیاتی عمل اور دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے شعبوں میں مشترکہ روابط کو مضبوط بنانے کا سبب بنے گی۔“وہ مزید لکھتے ہیں:”رابطہ کونسل سے سعودی عرب اورکویت اوران کےعوام کے لیے وسیع ترخوش حالی میں مدد ملے گی۔“واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد نے سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تھا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الریاض میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے بات چیت کی تھی۔

’اعتمرنا‘ایپ سے 2 کروڑ مسلمان مستفید ہوچکے: وزارت حج

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے انکشاف کیا ہےکہ عمرہ زائرین کی سہولت اور رہ نمائی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ ’اعتمرنا‘ سے اب تک 20 ملین افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

’اعتمرنا‘ایپ کے ذریعے دی جانے والی ہدایات میں مسجد حرام میں نمازوں کے اوقات، کورونا وبا کے نماز کے دوران ایس اوپیز، عمرہ کی ادائی، مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شیڈول بھی شامل ہے۔مکہ معظمہ اور مدینہ م منورہ میں ’خصوصی مراکز‘سروسز سے اب تک بیرون ملک سے آنے والے 30 ہزار معتمرین مستفید ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے حرم کی حدود سے حرم مکی تک نمازیوں اور معتمرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چار مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک اس سروس کے تحت 1 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں چلائی گئی ہیں جس کے لیے2500 بسوں کا استعمال کیا گیا۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے محفوظ عمرہ ماڈل اپنانے کے لیے جدید تکنیکی آلات اور ڈیجیٹل اقدامات کیے ہیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کو وبا کےدنوں میں ہرقسم کا تحفظ اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ عمرہ زائرین کی خدمت کرنے والے اداروں میں حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شعبہ بھی شامل ہے۔ زائرین اور معتمرین کے لیے چھ رضاکارانہ پروگرامات کے دوران18 ہزار رضاکارانہطور پر کام کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago