عالمی

سعودی عرب: 12 ممالک کے لیے پاسپورٹ اسٹیکر ویزا کا نظام ختم، بھارت کس پوزیشن پر؟

ریاض27جولائی (ہانڈیا نیرٹیو)

 سعودی عرب نے  12 ممالک کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کا آغاز کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا ای  ویزا اب پاسپورٹ پر اسٹکر کے بجائے کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی ائیر پورٹس کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو اس بارے میں تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق پاسپورٹ پر ویزا اسٹکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق معلومات درج ہوگی جب کہ اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے موثر ہوں گے۔

ویزا کے نئے نظام کا  پاکستان میں 24 جولائی 2023، یمن 26 جولائی، سوڈان 2 اگست، یوگنڈا 7 اگست، لبنان 9 اگست، نیپال 14 اگست، ترکیہ 16 اگست، سری لنکا 21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست، تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر2023 نفاذ کیا جائے گا۔

نئے نظام کے مطابق وزٹ یا ٹرانزٹ کے لیے  پاسپورٹ پر اسٹیکر کے بجائے ای ویزا جاری ہوگا جس پر کیو آر کوڈ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم 7 ممالک میں نافذ کیا گیا تھا جس ان میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن شامل تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago