Categories: عالمی

سعودی عرب خواتین کی تازہ ترین خبر:کیا اب سعودی خواتین تیز رفتار ٹرینیں بھی چلائیں گی؟ پڑھئے پوری خبر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض،07اگست(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کی 31 خواتین نے تیز رفتار ٹرین چلانے کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ان خواتین ڈرائیورز کو اب دوسرے مرحلے میں تجربہ کار ٹرین ڈرائیورز کے ساتھ 5 سے 6 ماہ تک ٹرین چلانا ہوگی۔تیز رفتار ٹرین چلانے کے لیے خواتین کا تربیتی پروگرام رواں برس مارچ میں شروع ہوا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان خواتین نے 483 گھنٹوں پر مشتمل تھیوری ٹریننگ مکمل کی ہے جس میں ریلوے کی بنیادی معلومات، ٹریفک اور حفاظتی قوانین، کام کے دوران خطرات، فائر فائٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹرین اور ریلوے انفرااسٹرکچر کے تکنیکی پہلو شامل ہیں۔قبل ازیں جب خواتین ٹرین ڈرائیورز کی ٹریننگ کے لیے 30 خواتین کی بھرتی کا اشتہار دیا گیا تھا تو 28 ہزار خواتین نے درخواستیں بھیجی تھیں۔ان میں سے 145 خواتین کے انٹرویوز کیے گئے اور صرف 34 خواتین کو ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والی 70 فیصد سے زائد خواتین کے پاس یونیورسٹی تک کی تعلیم ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے سال کے دسمبر تک یہ نئی بھرتی ہونے والی ڈرائیورز سعودی شہروں کے درمیان چلنے والی تیز رفتار ٹرینیں چلایا کریں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago