Categories: عالمی

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض،15اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب انٹنی بلنکن کے ساتھ آج جمعہ کو واشنگٹن ڈی سی میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے بلنکن سے اسٹریٹجک تعاون کے پہلوؤں کو مضبوط بنانے اور مشترکہ رابطوں کو تیز کرنے کے لیے کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء نے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جن میں یمن میں تنازع کے خاتمے کے دیرپا حل تک پہنچنے کے مشترکہ ہدف پر بھی گفتگوکی گئی۔اس موقعے پر امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا کہ امریکی حکومت سعودی عرب کی سرزمین اور عوام کے دفاع میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 انہوں نے مملکت پر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔ دونوں ورزا خارجہ اجلاس میں دیگر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل دونوں وزراء نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں بلنکن نے مضبوط اور اہم شراکت داری پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔اس موقعے پر شہزادہ فیصل بن فرحان سے یمن اور ایران کے امور پر بات چیت کی گئی۔سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ مملکت اور امریکا کے درمیان تعلقات خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ گذشتہ جون میں یمن میں حوثی ملیشیا کی ایران کی مالی معاونت اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی دہشت گرد تنظیموں کو روکنے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago