Categories: عالمی

سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،11نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان نے یمن میں بحالی امن اور مارب صوبے میں جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر روک دینے پر زور دیا ہے۔العربیہ کی رپورٹ  کے  مطابق   مذکورہ ارکان نے یمن میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ حقیقی مکالمے کا حصہ بنیں۔ اس طرح یمن میں جاری بحران کے خاتمے اور یمنی عوام کے مصائب کم کرنے کی خاطر ایک جامع سیاسی حل تک پہنچا جا سکے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک (چین، فرانس، روس، برطانیہ، امریکا) کے یمن میں سفارتی مشنوں کے سربراہان نے یمن میں سعودی سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان سربراہان نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے سرحد پار حملوں کی مذمت کی۔یمن میں امریکی سفارت خانے نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی حالیہ کوششوں کی حمایت، اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی ایک جامع سیاسی حل کی ضرورت اور یمن میں آئینی حکومت کے لیے حمایت بھی زیر بحث آئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
علاوہ ازیں سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے حامل پانچ ممالک کے سفارتی مشنوں کے سربراہان کا یمنی وزیر اعظم معین عبدالملک کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں حوثی ملیشیا کی جانب سے عسکری جارحیت بالخصوص مارب صوبے میں کارروائیوں اور شہریوں اور نقل مکانی کرنے والے افراد کے خلاف حوثیوں کے حملوں کا سلسلہ رکوانے کے واسطے مطلوب بین الاقوامی دباؤ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر یمنی وزیر اعظم نے زور دیا کہ سیاسی عمل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے فریق کا تعین کیے جانے کی ضرورت ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago