Categories: عالمی

غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

غزہ کی تعمیر نو کے لیے عالمی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن، 26 مئی (انڈیا نیرٹیو)

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کل منگل کی شام رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سےملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اورجنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کی خاطر کام کرے گا اور اس کے لیے ضروری شراکت کرے گا۔ اس موقعے پر فلسطینی صدر نے اسرائیل کے ساتھ تنازع کے پرامن حل تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت کے لیے امریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ بلنکن نے کہا کہ امریکا غزہ میں تباہی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر5.5 ملین ڈالر اور اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی اور دیگر کو 32 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا یروشلم میں قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ فلسطینیوں کے ساتھ معاملات دوبارہ آگے بڑھائے جا سکیں۔ منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نےیقین دلایا کہ وہ کانگریس سے 75 ملین ڈالر کی مدد سے غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کا مطالبہ کریں گے۔

بلنکن نے زور دے کر کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کے لیے مختص امداد حماس کو نہیں مل پائے گی۔ بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا صدر جو بائیڈن نے ان سے یروشلم میں تناؤ کو کم کرنے اور غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے کام کرنے کو کہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago