Categories: عالمی

افغانستان میں سخت تعلیمی بحران: افغانستان میں 60 فیصد طلبا اسکولوں، یونیورسٹیوں میں جانے سے محروم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل ،28مارچ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نجی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے مالکان نے شکایت کی ہے کہ ملک میں جاری انسانی بحران کے دوران انہوں نے اپنے 60 فیصد طلباء کو کھو دیا ہے۔ خامہ پریس کے مطابق، یہ ایسے وقت ہوا ہے جب پورے افغانستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا ہے۔ خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ مالکان نے کہا کہ ملک میں جاری انسانی بحران اور معاشی صورتحال نے معاش کو بری طرح متاثر کیا ہے، اس طرح زیادہ تر خاندانوں نے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھنے کے لیے بدل دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دریں اثنا، افغانستان میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے مالکان بھی طالب علموں کی تعلیم چھوڑنے کی تعداد کے بارے میں شکایت کرتے ہیں۔ قبل ازیں طالبان حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں چھٹی جماعت سے اوپر کی طالبات کو ان کی کلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔  لڑکیوں کو مزید کہا گیا کہ جب تک امارت اسلامیہ اپنے اگلے فیصلے کا اعلان نہیں کرتی وہ گھر میں ہی رہیں۔  طالبان کے اس فیصلے کے خلاف افغانستان کے دارالحکومت کابل میں درجنوں طالبات سڑکوں پر نکل آئیں اور طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے سکول جانے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طلوع نیوز نے رپوٹ کیا کہ "تعلیم ہمارا مکمل حق ہے" کے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے پورے افغانستان میں 7-12 جماعت کی لڑکیوں کے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔  انسانی  حقوق گروپ کے مطابق، خواتین اور لڑکیوں کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے بھی روکی جارہی ہے۔  رپورٹس بتاتی ہیں کہ تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین اور لڑکیوں کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ لڑکیوں کو اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں جانے کی اجازت دینا عالمی برادری کے اہم مطالبات میں سے ایک رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago