عالمی

پیوش گوئل تجارت اور سرمایہ کاری  کے موضوع پرمذاکرات کے لئے کینیڈا جائیں گے

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل، کینیڈا کی حکومت کی بین الاقوامی تجارت، برآمدات کے فروغ، چھوٹے کاروبار اور اقتصادی ترقی کی وزیر محترمہ میری این جی کے ساتھ آج اوٹاوا میں تجارت اور سرمایہ کاری پر چھٹے ہندوستان-کینیڈا وزارتی ڈائیلاگ (ایم ڈی ٹی آئی) کی بات چیت کی،  مشترکہ صدارت کریں۔ ایم ڈی ٹی آئی  ایک دو طرفہ طریقہ کار ہے جو تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مسائل اور تعاون کے شعبوں کے وسیع میدان میں بات چیت کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ یہ مکالمہ مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور تعاون، گرین ٹرانزیشن – بشمول اہم معدنیات کی بحث اور تعاون کے نئے شعبوں جیسے کہ بی 2 بی مصروفیات کو فروغ دینا۔

جناب پیوش گوئل تجارت اور سرمایہ کاری  کے موضوع پر چھٹے ہندوستان-کینیڈا وزارتی سطح کے مذاکرات کے لئے کینیڈا جائیں گے

وزراء ہندوستان-کینیڈا  سی ای پی  اے (جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ) مذاکرات کا بھی جائزہ لیں گے۔ مارچ 2022 میں ایم ڈی ٹی آئی کی آخری میٹنگ میں، دونوں وزراء نے ایک عبوری معاہدہ یا ای پی ٹی اے (ابتدائی پیش رفت تجارتی معاہدہ) کے امکان کے ساتھ سی ای پی اے مذاکرات کا آغاز کیا۔ تب سے اب تک مذاکرات کے سات دور ہو چکے ہیں۔

وزیر موصوف 9 سے 10 مئی 2023 تک ٹورنٹو کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف  سرگرمیاں انجام دیں گے ۔ ان مصروفیات میں کینیڈین کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ ملاقاتیں، ہندوستانی اور کینیڈین سی ای اوز کی گول میز مذاکرات، کینیڈا میں مقیم کینیڈین اور ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت اور مالیاتی شعبے کی گول میز مذاکرات  وغیرہ شامل ہوں گی۔ وزیر موصوف  کے ساتھ ایف آئی سی سی آئی کی قیادت میں ہندوستانی سی ای اوز کا وفد بھی ہوگا۔ .

توقع ہے کہ اس دورے سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

وزیر موصوف ایس آئی اے ایل کینیڈا-2023  میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح کریں گے، جو کہ 50 ممالک کے 1000 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت کے ساتھ شمالی امریکہ کا سب سے بڑاخوراک سے متعلق  اختراعات  کی تجارت کی نمائش ہے۔  اس پروگرام کے ذریعہ ریٹیل، فوڈ سروس اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی ضروریات کو پورا کیا جائےگا۔ ایس آئی اے ایل  کینیڈا میں، ہندوستانی کاروباری شرکت ٹریڈ پروموشن کونسل آف انڈیا(ٹی پی سی آئی) ، ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(اے پی ای ڈی اے) ، انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago