Categories: عالمی

شاہ سلمان کا عالم اسلام سے اختلافات کے خاتمے اور اتحاد پر زور

شاہ سلمان کا عالم اسلام سے اختلافات کے خاتمے اور اتحاد پر زور

ریاض،14اپریل(انڈیا نیرٹیو)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات اور فرقہ پرستی کو ختم کر کے حکمت اور دانش مندی کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔رمضان المبارک کے موقعے پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلم امہ کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔

عالم اسلام کے نام شاہ سلمان کا پیغام قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے پڑھ کر سنایا۔ اس بیان میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے غیرمعمولی اور کامیاب کوششیں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام شہریوں اور غیرملکی باشندوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے اختیار کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور ویکسین کے حصول میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔

ماجد القصبی نے کہا کہ ہمیں حرمین شریفین میں عبادت کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کے لیے جدید ترین آلات اور وسائل کے استعمال پر فخر ہے۔ادھر مکہ معظمہ میں عمرہ سیکیورٹی لیڈرشپ نے کل سوموار کے روز ایک بیان میں ماہ صیام کے دوران معتمرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا سیکورٹی پلان جاری کیا ہے۔

عمرہ سیکورٹی سروسز کے سربراہ میجر جنرل محمد الاحمدی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس ہم نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حرم مکی میں صرف مجاز افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ معظمہ میں ٹریفک اور سیکیورٹی سے متعلق اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے حرم مکی میں نمازیوں اور معتمرین کے لیے الگ الگ ٹریک تیار کیے گئے ہیں اور سیکورٹی عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔میجر جنرل محمد الاحمدی نے کہا کہ بغیر اجازت کے مسجد حرام میں داخل ہونے یا عمرہ زائرین میں شامل ہونے والے شخص کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago